Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غور نہیں، رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غور نہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غور نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی جماعت کے خلاف پابندی کا کوئی مواد موجود ہے تو اسے پہلے کابینہ میں پیش کیا جائے گا، کابینہ فیصلہ کرے گی تو پھر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات سے مسائل حل ہوتے ہیں، جب سے بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت ملی تب سے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف فتنہ اورفساد ہے،ایجنڈا کوئی اورہے، شاید بانی پی ٹی آئی یہ بات سمجھنے سے عاری ہیں۔

مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ جس طرح کا رویہ ہے ان کے ساتھ اسی لہجے اورپیرائے میں بات کرنی چاہیے، ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا، یہ وہی ذہن رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسی طرح کے گھٹیا خیالات ہیں، بانی کی سوچ اورفطرت کے مطابق ہینڈل کیاجائے، راستہ ایسے ہی نکل سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔