نیو یارک (سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلی سطحی حصے کے موقع پر ریاست کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ملاقات کے دوران گرمجوشی سے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی گنجائش پر روشنی ڈالی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
