ہومپاکستانپاکستان کی سعودی عرب کو قومی دن پر مبارکباد

پاکستان کی سعودی عرب کو قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد (سب نیوز): پاکستان نے مملکت سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر برادر ملک کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک تہنیتی پیغام میں پاکستان نے سعودی عرب کے لیے مسلسل امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایمان، تاریخ اور اخوت کے لازوال رشتے قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔

پاکستان نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا: قومی دن مبارک!

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔