راولپنڈی (سب نیوز )ہیٹ ویو کے پیش نظر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کے لیے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیل انتظامیہ کے مطابق تمام قیدیوں کو ٹھنڈے پانی کی دستیابی کے لیے واٹر چلرز نصب کردیے گئے ہیں، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث تمام قیدیوں کو ایئر کولرز فراہم کردیے گئے ہیں۔
جیل انتظامیہ کے مطابق قیدیوں کی بیرکس میں ایگزاسٹ پنکھے بھی لگا دیے گئے ہیں، تمام قیدیوں کے کمروں میں پنکھوں کی مرمت بھی کردی گئی ہے۔جیل انتظامیہ نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ہیٹ اسٹروک یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے، ہیٹ اسٹروک یونٹ میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے۔ جیل انتظامیہ نے کہا کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر قیدیوں کو دن میں 2 مرتبہ نمکین لسی اور لیمن واٹر بھی فراہم کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کو بھی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔
