ہومبریکنگ نیوزپارٹی صدر بنتے ہی نواز شریف کو پرانے ساتھی کی یاد آئی تو ساتھی نے بھی ’لبیک‘ کہہ دیا

پارٹی صدر بنتے ہی نواز شریف کو پرانے ساتھی کی یاد آئی تو ساتھی نے بھی ’لبیک‘ کہہ دیا

لاہور:سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پرانے ساتھی کا تذکرہ کیے جانے پر شاہد خاقان عباسی کا بیان بھی سامنے آگیا۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس سیاست کا چناؤ مسلم لیگ ن نے کیا ہے متفق نہیں ہوں، میاں صاحب وضعدار انسان ہیں ان سے تعلق رہے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں صاحب کی مہربانی ہے انہوں نے کل نام لیا، میاں صاحب کے ساتھ 35 سال کا ذاتی تعلق آج بھی موجود ہے۔
کیا لگتا ہے حکومت کب تک چلے گی؟ صحافی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک لانے والے چاہیں گے حکومت چلے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے ایک ماحول بنایا جارہا ہے،کیسے دیکھتے ہیں؟ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ماحول کے حق میں نہیں ہوں عوام کی رائے کے حق میں ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔