ہومتازہ ترینعازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چودھری سالک حسین

عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چودھری سالک حسین

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر،وفاقی وزیر حج و اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر انتخاب خان،ممبر ہنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز رنیاں نے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر پارٹی وفود کے ساتھ ملاقات کی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک بھی موجود تھے۔


‘ملاقات میں پارٹی امور پر مشاورت ، انتخاب خان نے سیاسی صورت حال سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا،جبکہ۔چوہدری اعجاز رنیاں کی موجودگی میں بٹ برادران منگووال چیرمین امجد بٹ نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ چوہدری سالک حسین نے انتخاب خان کی جانب دورہ پشاور کی دعوت قبول کر لی۔


وفود سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے حج 2924 کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
عازمین حج کی خدمت عبادت ہے۔عازمین حج کو پہلے سے زیادہ بہترین سہولیات دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ حج مشن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی،دو ہفتہ سعودیہ میں سہولیات اور اقدامات کا جائزہ لے کر آیا،اللہ کے مہمانوں کی خدمت اعزاز ہو گا،سعودی دعوت کے باوجود عام حاجیوں کے ساتھ حج کروں گا۔


چوہدری سالک حسین نے واضع کیا کہ اس سال کسی VIP کے لیے حج کے علیحدہ انتظامات ہوں گے نہ مفت حج ہوگا۔چوہدری سالک حسین نے پارٹی وفود کو بتایا کہ مسلم لیگ کو فعال اور متحرک بنانے کے لیے مخلص کارکنوں کو آگے لائیں گے،تنظیمی کارکردگی کے جائزہ کے لیے وہ جلد خیبر ہختونخواہ اور دیگر صوبوں کا دورہ کروں گا ۔اچوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ حکومتی سطحی پر عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں معاشی استحکام آئے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔