کراچی، پاکستان کی نامور اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ لوگ بعض اوقات موازنہ کرتے کرتے اسے مقابلے میں بدل دیتے ہیں،موازنہ برا نہیں، یہ تو دنیا بھر میں ہوتا ہے مگر جب لوگ اس طرح کے کمنٹ کرتے ہیں کہ یہ زیادہ پیاری ہے یا وہ، اِس کا کام ایسا ہے تو اس کا کام ویسا تو میں کہتی ہوں کہ میری الگ شناخت ہے اور سجل کی الگ شناخت۔برطانوی نشریاتی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبور علی نے کہا کہ ڈراموں میں منفی کردار نبھانے سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں۔صبور علی کی بہن سجل علی بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں اور سوشل میڈیا پر صارفین عموما دونوں بہنوں کی اداکاری اور شکل و صورت کا موازنہ کرتے پائے جاتے ،اگرچہ لوگ موازنہ کرتے ہیں مگر پھر وہ اسے ایک مقابلہ بنا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری الگ محنت ہے، سجل کی الگ۔ اور میرے خیال میں ہم دونوں کے اداکاری کے انداز بھی مختلف ہیں۔صبور علی کا مزید کہنا تھا کہ شاید اسی لیے میں نے اتنی جگہ بنا لی، اگر میرے اور اس کے کام میں زیادہ مماثلت ہوتی تو ایسا نہیں ہو پاتا۔صبور کہتی ہیں کہ وہ اور سجل اتفاقا شوبز انڈسٹری میں آئے مگر فرق صرف یہ تھا کہ سجل نے اِس کام کو بخوشی اپنایا لیکن وہ تھوڑے نخرے کر کے اس فیلڈ میں آئیں۔مجھے یہ کہتے ہوئے تھوڑا عجیب لگتا ہے کیونکہ بہت سارے لوگ یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں اور اگر میں یہ کہوں کہ میں ایسا نہیں چاہتی تھی مگر مجھے یہ سب مل گیا تو تھوڑا عجیب لگتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں صبور علی کا کہنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ شادی کے لیے کوئی مخصوص وقت یا عمر ہوتی ہے۔ جب اچھا انسان مل جائے تو وہی وقت ہوتا ہے شادی کرنے کا۔ میں بھی جلد ہی شادی کروں گی۔اگر ایک منفی کردار ہٹ ہو جائے تو ویسے ہی کردار ملنے لگ جاتے ہیں۔واضح رہے کہ یکم مئی کو صبور علی نے زندگی کے نئے سفر کے آغاز کا پرمسرت اعلان کیا تھا۔26 سالہ صبور علی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اور اداکار علی انصاری کا رشتہ طے پاگیا ہے۔انسٹاگرام پر علی انصاری کے ساتھ منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا ‘بات پکی، اپنے خاندانوں کی مرضی کے ساتھ میں ایک زبردست انسان کے ساتھ ایک نئی زندگی کی جانب بڑھنے والی ہوں’۔
جب اچھا انسان مل جائے تو شادی میں دیر نہیں کرنی چاہیے،اداکارہ صبور علی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
