ہومپاکستانسعودی عرب ،دنیا بھرمیں انتہاپسندی اور دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے بنیادی کردار ادا کررہا ہے،مولانا طاہر اشرفی

سعودی عرب ،دنیا بھرمیں انتہاپسندی اور دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے بنیادی کردار ادا کررہا ہے،مولانا طاہر اشرفی

مکہ مکرمہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان علما کونسل اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نمائندہ برائے مشرق وسطی خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ،دنیا بھرمیں انتہاپسندی اور دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر خالد نواز چیمہ سمیت وفد میں شامل سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب دہشتگردی اور انتہا پسندی کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کر رہا ہے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امت مسلمہ کو ایک پیج پر لانے کے لئے کوشاں ہیں جو جلد کامیاب ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ علما کرام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے بہتر طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں ،پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے تاہم اب دہشت گردی سے نکل چکا ہے ۔مولانا طاہر اشرفی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پاک سعودی تعلقات کی بہتری کے لیے ایک پل کا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ جیل میں بند پاکستانی جلدی رہاہوکر واپس چلے جائیں گے ،پاکستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد ہی واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سعودی عرب کے اعلی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ وفد نے مولانا طاہر اشرفی کو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل سکول الرحاب میں والدین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔مولانا طاہر اشرفی نے وعدہ کیا وہ الریاض جدہ میں سکولوں کے معاملات میں وزیر اعظم عمران خان سے بات کریں گے ۔انہوں وفد سے کہا آپ پاکستان سعودی عرب کے بہتر تعلقات کے لیے کام کریں ،میری تمام ہمدردیاں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔