ہومتازہ ترینچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے آسڑیلوی ڈیفنس فورسزکے چیف کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے آسڑیلوی ڈیفنس فورسزکے چیف کی ملاقات

راولپنڈی (آئی پی ایس )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کے دوران دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، علاقائی صورتِ حال اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر گفتگو کی۔

دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلی پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔