ہومتازہ ترینن لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

ن لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا، ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرچکا تھا اور فارم 47 جاری کر کے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا لہذا اس موقع پر الیکشن کمیشن، الیکشن کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کر سکتا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 9 اپریل کو جاری ہونے والا کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق عدالت الیکشن کمیشن کے اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔