ہومپاکستانسابق صدر زرداری سے پرویز الہی کی ملاقات ، ون آن ون ملاقات میں پنجاب کے معاملات پر بات چیت

سابق صدر زرداری سے پرویز الہی کی ملاقات ، ون آن ون ملاقات میں پنجاب کے معاملات پر بات چیت

لاہور(آئی پی ایس )سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی میں ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات بلاول ہاس لاہور میں ہوئی ہے۔ پرویزالہی کے بلاول ہاس پہنچنے پر آصف علی زرداری استقبال کیا۔ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ پنجاب کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ چودھری پرویزالہی نے آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ آصف علی زرداری نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اورانکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سینٹ کے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ ق کی قیادت کے رابطے اورتجویز کی حمایت پر چودھری پرویز الہی نے شکریہ ادا کیا۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ زرداری نے سینیٹ کے انتخابات میں میرے کہنے پر جو مدد کی تھی اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ملاقات کی۔ میں تو زرداری صاحب سے ملنے کراچی جانا چاہتا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا تکلیف نہ کریں لاہور آں گا تو انشا اللہ ملاقات ہو گی۔ آصف علی زرداری نے ملاقات کے اختتام پر چودھری پرویز الہی کو گاڑی تک چھوڑنے خود آئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔