Monday, May 25, 2026
ہومٹاپ سٹوریسپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کردیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس پر سماعت کررہا ہے جس میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہیں۔

بانی پی ٹی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا۔

سپریم کورٹ کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔