Sunday, May 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی درآمد شدہ اشیا کا خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی درآمد شدہ اشیا کا خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(سب نیوز ) وزیراعظم کی زیرصدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چینی سرمایہ کاری کے تحت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے ملکی درآمدات بالخصوص درآمد شدہ اشیا کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے سی پیک ٹو پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تمام وزارتوں کو آپس میں روابط مربوط کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کا مزید فروغ خوش آئند ہے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، متعلقہ افسران و ادارے یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک کیلئے اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔