Sunday, May 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزخیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس: ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے بجٹ کی کاپی پھاڑ دی

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس: ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے بجٹ کی کاپی پھاڑ دی

پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے بجٹ کی کاپی پھاڑ دی۔ثوبیہ شاہد نے کہا کہ یہ ہمارا بجٹ نہیں اس پر کیوں بحث کریں، اگر نگران حکومت غیر قانونی ہے تو یہ کیوں اب اسے منظور کرا رہے ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، بے شک منظور نہ کیا جائے، وائٹ پیپر پر کسی بھی رکن اسمبلی کے دستخط نہیں بیوروکریسی کے دستخط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے بجٹ کو پھاڑ رہی ہوں، بی آر ٹی کے لئے کمیٹی بنائی گئی لیکن اس کا اجلاس نہیں بلایا گیا، بلین ٹری اور ٹین بلین ٹری کے لئے کمیٹی بنی لیکن کوئی رپورٹ نہیں بنائی گئی، جو پچھلی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ان کا تو کچھ بتائیں۔ثوبیہ شاہد نے مزید کہا کہ نو سال کی کارکردگی پہلے بتائیں اس کے بعد بجٹ پر بحث ہونی چاہئے، کے ایم یو کا سٹیٹس تبدیل کر کے اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔