اسلام آباد،راولپنڈی کی ڈالفن فورس کے 2جوان ڈاکووں کا پیچھا کرتے سیکٹر آئی ٹین مرکز میں حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ڈالفن فورس کے جوانوں کاتھانہ پیرودھائی کی حدود خیابان سرسید میں کار سوار ڈاکو سے آمنا سامنا ہوا۔ڈاکو مہران کار میں اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود سیکٹر آئی ٹین مرکز کی جانب فرار ہو گئے۔ڈالفن فورس نے ڈاکووں کا اسلام آباد میں تعاقب کیا،دوران تعاقب ڈالفن فورس کے جوانوں کا ایکسڈنٹ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2جوانوںکوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مہران کار میں سوار ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اسلام آباد پولیس کواسلام آباد میں خطرناک ڈاکووں کی موجودگی پر ہائی الرٹ کردیا گیا۔
ہوماسلام آبادڈالفن فورس کے 2جوان ڈاکووں کا پیچھا کرتے حادثے کا شکار ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
ڈالفن فورس کے 2جوان ڈاکووں کا پیچھا کرتے حادثے کا شکار ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
