اسلام آباد (آئی پی ایس )ایس پی صدر زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ گولڑہ شریف پولیس کی کارروائی ،موٹر سائیکلز چوری اور ناجائزاسلحہ رکھنے میں ملوث تین ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ دو موٹرسائیکل، دو پسٹلز برآمد کر لئے گئے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان میں موٹرسائیکل چورندیم احمد سمیت شازل اور عبداللہ شامل ہیں، موٹرسائیکل چور نے ضلع بھر سے موٹرسائکلیں چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔کارروائی ڈی ایس پی سید سجاد حسین بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گولڑہ سید عاصم غفار اور حاکم علی ASI معہ ٹیم نے کی۔ایس پی صردر زون نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
ہوماسلام آبادتھانہ گولڑہ شریف پولیس کی کارروائی ،چوری اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث 3ملزمان گرفتار
تھانہ گولڑہ شریف پولیس کی کارروائی ،چوری اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث 3ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
