ہومپاکستاناسلام آباد میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی یومیہ مثبت شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک دن میں صرف 24 کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی،ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسزکی شرح 0.66 فیصدریکارڈ کی گئی، اس دوران 3627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 24 کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او اسلام آباد نے درخواست کی کہ شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ویکسی نیشن کرائیں۔خیال رہے حکومتی اقدامات اور عوام کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے میں تیزی کے باعث کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید تیس مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک بھر میں عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار سات ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 34ہزار754 کرونا ٹیسٹ کییگئے، جن میں سے 907نئے کیسز سامنے آئے، اس دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنیکی شرح2.6فیصد رہی۔اس دوران 829 افراد نے کرونا کو شکست دی ، جس کے بعد کرونا سے صحت یاب ہونے مریضوں کی تعداد 893148 تک جا پہنچی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد34ہزار20ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔