ہومبریکنگ نیوزشیر افضل مروت کے بعد اعظم سواتی نے بھی سیاسی کور کمیٹی چھوڑ دی

شیر افضل مروت کے بعد اعظم سواتی نے بھی سیاسی کور کمیٹی چھوڑ دی

اسلام آباد (سب نیوز )تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے بعد اعظم سواتی اور سالار کاکڑ بھی پی ٹی آئی کی سیاسی کور کمیٹی حصہ نہ رہے۔ ذرائع کے مطابق اعظم سواتی اور سالار کاکڑ تحریک انصاف کی موجودہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اعظم سواتی نے کور کمیٹی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ سالار کاکڑ نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا وٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ کے بعد کور کمیٹی سے بھی نکال دیا ہے۔پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نیشیر افضل مروت کو پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا۔ قبل ازیں تحریک انصاف نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو متنازع بیانات دینے پر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے شیر افضل مروت کے حالیہ بیان پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔