Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ، ارسا نے صوبوں کے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا

بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ، ارسا نے صوبوں کے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا

اسلام آباد(سب نیوز )بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ ہونیکے بعد انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں کے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا۔ارسا کی جانب سے جاری اعلامییکے مطابق پانی کی آمد میں47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور خریف کے لیے پانی کی قلت 30 فیصد سیکم ہوکر 21 فیصد پر آگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے پانی کے ذخائر میں تقریبا 3.6 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوا ہے۔ ارسا کے مطابق آج کے دن تک تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر 4.358 ملین ایکڑ فٹ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔