Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی: خواجہ آصف

ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد:(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی عملے کو شہید کیا گیا، لاشوں کی بے حرمتی کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عناصر عوام کی رائے یعنی انتخابات کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کی بجائے قتل وغارت کے ذریعے اپنی رائے اور سوچ مسلط کرنے والوں کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف ایجنڈے اور تشدد پر پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کیا جائے گا، ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔