Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزہماری افواج کسی حملے کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی، ایران کا امریکا کو کھلا پیغام

ہماری افواج کسی حملے کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی، ایران کا امریکا کو کھلا پیغام

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے حالیہ فوجی کارروائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی حملے یا دھمکی کو برداشت نہیں کرے گا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا میدانِ جنگ میں اپنی ناکامیوں کے باوجود ایران کے عزم اور حوصلے کو آزمانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم ایرانی قوم اور مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ خود کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے تو اسے مشرقِ وسطیٰ کے خطے سے نکل جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی طاقتور افواج کسی بھی حملے، اشتعال انگیزی یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ خلیج فارس کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ بیرونی طاقتوں اور حملہ آوروں کو اس خطے میں ہمیشہ مشکلات اور ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کئی ایسے واقعات موجود ہیں جن میں بیرونی مداخلت کرنے والی قوتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سفارتی سطح پر سخت بیانات کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق عباس عراقچی کے حالیہ ریمارکس اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تہران امریکی اقدامات کو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور اپنی دفاعی پوزیشن پر کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔