Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں وفاقی وزراء اور تین وزرائے اعلیٰ شریک ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے، نئے مالی سال کے لیے شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اوسط مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اجلاس میں اے ڈی پی کی منظوری اور قومی ترقیاتی بجٹ کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے لیے مجموعی ترقیاتی بجٹ 4 ہزار 715 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم 1 ہزار 126 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاشی استحکام، ترقیاتی ترجیحات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔