ہومتازہ ترینکراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی ،سندھ میں کورونا کیسز کم ہونے کے بعد پرائمری کلاسوں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ، صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اتنے عرصے بعد اسکولوں کا کھلنا حکومت کی کامیابی کا مظہر ہے۔سندھ بھرمیں پرائمری اسکول آج سے کھل گئے، اساتذہ کوایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے، سندھ حکومت نے نویں سے بارہویں تک طلبا و طالبات کو خوشخبری سنا دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اسکول آج سے کھلیں گے،ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کورونا کیسزکم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی جا رہی ہے۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز پیر سے صوبے کے تمام پرائمری اسکول کھول دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک کا کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جس بچے کے نمبر 33 سے کم آئے تو اسے اضافی نمبر دے کر پاس کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کا فارمیٹ تبدیل نصاب اور مضامین کو کم کردیا۔سندھ حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پرائمری اسکول پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے، اسکولوں میں اساتذہ کو ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے تمام مراحل گزشتہ روز مکمل کرلئے گئے تھے آج سے سندھ بھر میں پرائمری اسکول بھی کھل گئے، پرائمری اسکول کھلنے پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا اور بیشتر والدین نے پہلے روز بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا۔والدین کا کہنا ہے کہ پرائمری کے بچے ایس او پی پر عمل کرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ بعض والدین کی پرائمری کے بچوں کے حوالے سے آن لائن کلاسز کو ترجیح دی۔سندھ حکومت نے اسکولوں میں اساتذہ بچوں اور عملے کے لئے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت سینٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔