اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے پہلے تصفیہ کرنا ہوگا،پاکستان افغانستان میں کارروائیوں کیلئے امریکہ کو اپنی سر زمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا، پاکستانی سر زمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی یا اڈے بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔”۔تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل ایگزیاس ایچ بی او سے خصوصی انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں کارروائی کرنے کیلئے سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گے۔ امریکہ کو افغانستان سے انخلا کرنے سے پہلے سیاسی سیٹلمنٹ ضرور کرنی چاہیے تھی۔وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک جواب دیا کہ افغانستان میں کارروائی کیلئے امریکا کو اڈے نہیں دینگے۔ یہ ممکن ہی نہیں امریکا کو افغانستان میں کارروائی کیلئے اڈے دیں۔ امریکا کو افغانستان سے انخلا سے پہلے تصفیہ کرنا ہوگا۔ سرحد پارانسداددہشتگردی مشن کیلئیپاکستان سی آئی اے کو اپنے اڈے نہیں دیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا۔ نائن الیون کیبعد یورپ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کہا کہ “جوہری ہتھیاروں کیخلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیار صرف دفاع کیلئے ہیں “۔اور پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملکی دفاع کیلئے بنایا گیا تھا۔چین کے بارے میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ چین نے پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم کرنے کیلئے مدد فراہم کی ہے ۔ چین نے ہمیں معاشی طور پر مستحکم ہونے کیلئے بھی ریسکیو کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، دنیا اس کی بات کیوں نہیں کرتی ۔
پاکستانی سر زمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی یا اڈے بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے،وزیراعظم عمران خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
