ہومشوبزکرینہ بھی رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پانی کی اہمیت بتانے لگیں

کرینہ بھی رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پانی کی اہمیت بتانے لگیں

ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پانی کی اہمیت بتانے لگیں۔

معروف پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے پچھلے دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا کر ان کی جگہ پانی کی بوتل رکھ دی تھی، رونالڈو کے چند سیکنڈ کے اس عمل سے کوکا کولا کمپنی کوحصص کی قیمتوں میں کمی سے 4 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔رونالڈو نے اس طرح لوگوں کو سافٹ ڈرنک کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی کہ یہ تمام ڈر نکس انسانی صحت کیلئے نہایت خطرناک ہوتی ہیں اور پانی انسانی جسم اور صحت کے لیے کتنا ضروری ہے، رونالڈو کے اس عمل کو پوری دنیا میں بہت سراہا گیا تھا۔حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی 2007 میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین فلم جب وی میٹ کے سین کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں پانی کی بوتل پکڑ کر کہہ رہی ہوتی ہیں کولا، سوڈا سب اپنی جگہ پر ہیں، پر پانی کا کام پانی ہی کرتاہے۔کرینہ نے یہی لائن اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی لکھی اور لوگوں کو پانی کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ ایک مسلم فٹبالر پال پوگبا نے بھی رونالڈو کی طرح ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی بیئر کی بوتل ہٹادی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔