ہومکھیلاسلام آباد یونائٹیڈکی فتوحات ٹیم ورک کا نتیجہ قرار

اسلام آباد یونائٹیڈکی فتوحات ٹیم ورک کا نتیجہ قرار

دبئی ،حسن علی نے پی ایس ایل 6میں اسلام آباد یونائٹیڈکی فتوحات کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا۔

پروگرام کرکٹ کارنر ود سلیم خالق میں گفتگوکرتے ہوئے حسن علی نے کہاکہ ابوظبی کی کنڈیشنز مشکل اور یہاں سخت گرمی ہے مگر بولرز کو سیم اور سوئنگ کرنے میں مدد بھی مل رہی ہے،آپ گرمی یا سردی کو تو کنٹرول نہیں کرسکتے تاہم بطور پروفیشنل کنڈیشنز کے مطابق بہتر بولنگ کرنا ممکن ہے،میں بطور سینئر پلیئر ذمہ داری لیتے ہوئے ٹیم کیلئے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کررہا ہوں،اچھی بات یہ ہے کہ دیگر بولرز بھی ساتھ دے رہے ہیں، وسیم جونیئر ایک میچ کے سوا بہتر کارکردگی میں کامیاب رہے،انجری سے کم بیک کے بعد عاکف جاوید نے بھی عمدہ پرفارم کیا،سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بولرز ٹیم کی ضرورت کے مطابق اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ مشکل مگر اچھی لائن و لینتھ اور ویری ایشن کے ساتھ بولنگ کریں تو وکٹیں اڑانے میں لطف بھی آتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پشاور زلمی کیخلاف میچ میں قائم مقام کپتان عثمان خواجہ نے سنچری بنائی، کولن منرو اور آصف علی کے ساتھ برینڈن کنگ نے بھی جارحانہ اننگز کھیلیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ بھرپور سپورٹ کرتی ہے اور کھلاڑی بھی ایک ٹیم کے طور پر کھیلتے ہیں،اس لیے کامیابیاں بھی حاصل ہورہی ہیں۔حسن علی نے کہا کہ شاداب خان کم عمر ہونے کے باوجود بہترین انداز میں قیادت کررہے ہیں، وہ دباو میں بھی بہتر فیصلے کرتے ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے جس نے گذشتہ ایونٹ میں ٹیم کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کے باوجود شاداب خان کی صلاحیتوں پر اعتماد برقرار رکھا۔حسن علی نے کہا ہے کہ شاداب خان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے میدان میں رابطہ رکھنے میں آسانی ہوتی ہے،ہم اشاروں میں ایک دوسرے کی بات سمجھ جاتے ہیں،آل راونڈر میچ کے دوران بعض اوقات ضرورت ہوتو سختی بھی کرتے ہیں،کھبی کبھار پاکستانیوں کو اس کی ضرورت بھی ہوتی ہے، انھوں نے خود کو بہترین کپتان ثابت کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔