ہوماسلام آبادمسلم لیگ یورپ کے چیف آرگنائزر ممتازبزنس مین سید خرم رضا کاظمی کی قیادت میں وفد کی جرمنی میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

مسلم لیگ یورپ کے چیف آرگنائزر ممتازبزنس مین سید خرم رضا کاظمی کی قیادت میں وفد کی جرمنی میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد/میونخ(سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ یورپ کے چیف آرگنائزر ممتازبزنس مین سید خرم رضا کاظمی کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز جرمنی میں پاکستانی سفیر سیدہ ثقلین سے پاکستانی ایمبسی میں خصوصی ملاقات کی،وفد میں جرمنی کی مختلف کمپنیوں کے سربراہ ودیگرسرکردہ شخصیات موجود تھے، ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کودرپیش مسائل، وطن عزیز میں سولربجلی، نئے گھروں کی تعمیرسمیت دیگرکاروبارکے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔

، سید خرم رضا کاظمی نے سیدہ ثقلین کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانی خصوصا جرمن کمپنیاں پاکستان میں شمسی توانائی میں سرمایہ کرنے کے لئے جدید سولرسسٹم متعارف کرائے گی جس سے پاکستان میں بجلی مسائل پربھی قابو پالیاجائے گا اس کے ساتھ جدید ماڈرن سستے مکانوں کی تعمیرکے لئے بھی اقدامات کریں گے ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں سولرپروڈکشن کیساتھ عام افراد کی سستی رہائشیوں بھی فراہم کریں ایسے اقدامات سے برآمدات بڑھنے کیساتھ عالمی سطح پر ملک کامثبت امیج ابھرے گا سید خرم رضا کاظمی کاکہناتھاکہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانیو ں نے ہمیشہ ملکی تعمیروترقی کیلئے کلیدی کردارادا کیا سبھی مخلصانہ ا ندازمیں مزید خدمات سرانجام دینے کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پرپاکستانی سفیرسیدہ ثقلین نے سید خرم رضا کاظمی ودیگرکو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی کی طرف سے پیش کردہ تمام تجاویز کو حکومت پاکستان کے علم میں لائیں گے اورانشااللہ پرامید ہیں کہ ملک میں بڑھتے ہوئے توانائی ودیگرمسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کرے گی سید خرم رضا کاظمی ودیگرنے سیدہ ثقلین کاعزت افزائی پرشکریہ ادا کیا بعد ازاں شرکاکے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ بھی دیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔