راولپنڈی (سب نیوز )موٹروے پر خاتون کی جانب سے پولیس سے تلخ کلامی اور پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔پولیس نے گرفتارخاتون کوعلاقہ مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے خاتون کیجسمانی ریمانڈکی استدعا کی۔
خاتون کی جانب سے سینیئر قانون دان شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے، خاتون کے وکلا نے جسمانی ریمانڈکی مخالفت کی۔علاقہ مجسٹریٹ نیگرفتار خاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ خاتون کو گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نیاسلام آباد سیگرفتار کیا تھا، خاتون کیخلاف تھانہ نصیرآباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی، تلخ کلامی اورگاڑی بھگالے جانیکیالزام میں مقدمہ درج تھا۔
