اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈائریکٹر ایکسا ئز اسلام آباد بلال اعظم کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس اور عارضی نمبر و بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے،
ڈائریکٹر ایکسائز نے ویڈیو پیغام کے زریعے لوگوں سے درخواست کی تمام عارضی نمبرز کینسیل ہوگئے ہیں وہ بروقت اپنی گاڑیاں اسلام آباد آفس میں رجسٹرڈ کروائیں اور مزید کسی قانونی کاروائی سے بچ سکیں ۔
ایکسائز ٹیم نے زیرو پوائنٹ ، فیض آباد، ایف سیون ، ایف سکس اور گردونواح میں گاڑیوں کو چیک کیا، جن میں رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی، اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن اب رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کو اتروانے کے بعد بحال کر دی جائے گی۔
بلال اعظم نے اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بروقت جمع کروائیں اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کاروائی سے بچا جاسکےاور بھاری جرمانوں سے بچ سکیں۔واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
ڈائریکٹر ایکسا ئز اسلام آباد کی ہدایت پر کالے شیشوں اور عارضی نمبر و بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
