ہومپنجابپنجاب حکومت نے طلباء کیلئے آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں دینے کے اقدام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا

پنجاب حکومت نے طلباء کیلئے آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں دینے کے اقدام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا

پنجاب حکومت نے طلباء کیلئے آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں دینے کے اقدام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیاہے اور طلباء کوجلد سے جلد رجسٹریشن کروانے کی اپیل کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباکیلئے تحفہ کے طور پر 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کا آغاز کر دیاہے ، جن میں 19 ہزار پٹرول بائیکس جبکہ ایک ہزار الیکٹرک بائیکس شامل ہیں، ان بائیکس کی قیمتوں میں بیس ہزار کی ایڈوانس اور دو سال کی آسان ماہانہ اقساط شامل ہیں، جن پر حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ، رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ bikes.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کروائیں، اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے ۔‘

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔