ہومدنیاپاکستانی نژاد کریم خان نے آئی سی سی کے نئے پراسیکیوٹر کی ذمہ داری سنبھال لی

پاکستانی نژاد کریم خان نے آئی سی سی کے نئے پراسیکیوٹر کی ذمہ داری سنبھال لی

لندن ،پاکستان نژا د برطانیہ کے کریم خان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی )کے نئے پراسیکیوٹر کی ذمہ داری سنبھال لی ۔ 51سالہ کریم خان کو آئی سی سی کی رکن ریاستوں نے فروری میں اس منصب کے لیے چنا تھا۔ ان کی حلف برداری کے تقریب دا ہیگ میں جمعرات کو منعقد ہوئی۔ خان کا سب سے اہم چیلنچ غزہ میں حماس اور اسر ائیلی افواج کی کارروائیوں میں ممکنہ جنگی جرائم کی تفتیش کرنا ہو گا۔ آئی سی سی کی سبکدوش ہونے والی پراسیکیوٹر گیمبیا کی فاتا بینسودا گزشتہ نو برس سے اس منصب پر فائض تھیں۔کریم خان نے گزشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نئے مستغیث اعلی کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا یا تھا۔ 51 سالہ کریم خان اسرائیل اور فلسطینیوں سے متعلق مقدمے سمیت بہت سے زیر التوا مقدمات میں پیشرفت کی کوشش کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔