Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانسانحہ 9مئی کیس: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا 14روزہ ریمانڈ منظور

سانحہ 9مئی کیس: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا 14روزہ ریمانڈ منظور

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا 14روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔