ہومتازہ ترینفیصل واوڈا کیلئے سب نے پلکیں بچھا لیں ، پی پی کا بھی ووٹ دینے کا فیصلہ

فیصل واوڈا کیلئے سب نے پلکیں بچھا لیں ، پی پی کا بھی ووٹ دینے کا فیصلہ

کراچی (آئی پی ایس )ایم کیوایم کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی سندھ کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے 6ارکان سندھ اسمبلی کو فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے، ایم کیوایم پاکستان نے بھی آزاد امیدوار فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے 6 ارکان سندھ اسمبلی کو فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے، پیپلزپارٹی کی حمایت سے آزاد امیدوار فیصل ووڈا کی سینٹ کے جنرل نشست پر کامیابی یقینی ہوگئی۔

فیصل ووڈا کو 6 ووٹ دینے پر پیپلزپارٹی 7 جنرل نشستوں میں سے 5 پر کامیابی حاصل کرسکے گی، سینٹ کی 12 نشستوں کے لئے پولنگ سندھ اسمبلی میں 2 اپریل کو ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔