اسلام آباد (سب نیوز )پارلیمنٹ ہا ئوس اور پارلیمنٹ لاجز میں پاکستان کونسل برائے آبی وسائل وتحقیق کی رپورٹ کے مطابق مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا معاملہ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کا پارلیمنٹ ہاس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا نوٹس۔نوٹس پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں لیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر کا پارلیمنٹ ہا ئو س اور لاجز میں مضر صحت پانی کی فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار۔
ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی انتظامیہ کو پارلیمنٹ ہا ئو س اور لاجز سے پانی کے نمونے لے کر مستند لیباٹری سے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت۔ ڈپٹی اسپیکر کا تحقیقات کی روشنی میں پارلیمنٹ ہا ئو س اور لاجز میں پانی کی فراہمی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت۔سید غلام مصطفی شاہ کے مطابق آلودہ پانی کے استعمال سے پارلیمنٹ ہا ئو س اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ اور عملے کے ممبران کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پارلیمنٹ ہا ئو س اور لاجز میں آلودگی سے پاک، شفاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
آلودہ پانی کے استعمال سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔آلودہ اور مضر صحت پانی کا استعمال ہپاٹائٹس اور ٹی بی جیسے موذی امراض اور گردوں کی بیماریوں کا موجب بن سکتا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کو پارلیمنٹ ہا ئو س اور لاجز میں نصب فلٹر یشن پلانٹ کے فلٹرز اور صفائی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
