اسلام آباد(سب نیوز )غوری ٹائون اسلام آباد کے مکینوں کیلئے بری خبر،پلاٹوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔سب نیوز کو دستیاب نوٹس کے مطابق ڈویژنل پولیس آفیسر سوہان ڈویژن اسلام آباد کی جانب سے جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ غوری ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالتی حکم پر کیس کا فیصلہ آنے تک غوری ٹائون میں کسی بھی قسم کے پلاٹ کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سوسائٹی یا کوئی بھی انفرادی شخص پلاٹ ٹرانسفر کی مد میں یا خریدو فروخت سے متعلق کوئی لین دین نہ کرے ۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

