ہومبریکنگ نیوزگرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت برازیل سے اعلی نسل کے مویشیوں کی درآمد

گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت برازیل سے اعلی نسل کے مویشیوں کی درآمد

اسلام آباد (سب نیوز )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت برازیل سے اعلی نسل کے مویشیوں کی درآمد کرلی گئی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹیو جی پی آئی کے تحت برازیل اور پاکستان کے مابین اعلی نسل کے مویشیوں کی درآمدات کا معاہدہ طے پا گیا۔

کمپنی فان گرو کے مطابق اس معاہدیکی تکمیل میں گرین پاکستان انیشیٹیو جی پی آئی کے تحت قائم کی گئی (FONGROW)نے عملی کردار ادا کیابرازیل سے درآمد شدہ مویشیوں کی کھیپ ایئرکارگو کے ذریعے28مارچ کوسیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراتریگی جہاں سے اسے پیرووال ماڈل فارم پنجاب لے جایا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق پاکستان برازیل سے 9 نسلوں کیمویشی درآمد کرے گا جن میں مقامی اور برازیلن نسل کے مویشی شامل ہیں۔ایک انٹرویو کیدوران برازیل سفیراولینتھوویرا نے کہا کہ برازیل اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کی بہترین صلاحیت موجود ہے،برازیلن سفیرسرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے اس شعبے کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

برازیل کے سفیر نے مزیدبتایا کہ ریڈ سندھی نسل کے مویشی 1950 میں پاکستان سے برازیل لیجائے گئے تھے جن کی نسل کو آج تک محفوظ رکھا گیا۔درآمدشدہ مویشیوں میں نیلوری،ریڈس سندھی، گزیرہ، براہمن، اینگس اور دیگر نسلو ں کے مویشی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔