ہومپاکستاناوورسیز پاکستانی کی اراضی پر قبضہ کرنے کا معاملہ،نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 3ملزمان کی عبوری ضمانت خارج،ملزمان ندیم اعجاز، نعیم اعجاز اور وسیم اعجاز موقع سے فرار

اوورسیز پاکستانی کی اراضی پر قبضہ کرنے کا معاملہ،نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 3ملزمان کی عبوری ضمانت خارج،ملزمان ندیم اعجاز، نعیم اعجاز اور وسیم اعجاز موقع سے فرار

راولپنڈی،اوورسیز پاکستانی کی اراضی پر قبضہ کرنیکا معاملہ،نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک نعیم اعجاز سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانت خارج،ملزمان ندیم اعجاز، نعیم اعجاز اور وسیم اعجاز موقع سے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے خارج کی۔عدالتی حکم کے مطابق ایس پی کے مطابق ملزم ندیم اعجاز قبضہ مافیا ہے، ملزم ندیم اعجاز کے خلاف اسی نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں، ملزمان کے خلاف اوورسیز پاکستان نثار احمد نے 22مئی کو تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کرایا تھا،اوورسیز پاکستانیوں پر قبضہ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پولیس کو سخت سے نمٹنے کا حکم دے رکھا ہے۔چونترہ پولیس نے اوورسیز پاکستانی کی 15 سو کنال اراضی واگزار کروا کر مقدمہ درج کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔