میزورم ،دنیا کے سب سے بڑے کنبہ کے سربراہ ہندوستان کی ریاست میزورم میں انتقال کر گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دنیا کے سب سے بڑے کنبے کی سربراہی کرنے والے زیونا چنا کا 76 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے زیونا چنا نے اپنے پیچھے 38بیویاں 89بچے اور 36 پوتے چھوڑیہیں۔زیونا چنا کی(بکتانگ تلنگوم)اپنے گھر میں اتوار کے روز طبعیت ناساز ہوئی جس کے باعث ان کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکے،لیکن یہ کہنا مشکل ہے کہ کیا واقعی ہی زیونا چنا دنیا کے سب سے بڑے قبیلے کے سربراہ ہیں ،کیوںکہ کئی اور لوگ بھی ہیں جو اس اعزاز کا دعوی کرتے ہیں۔زیونا چنا 1945میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا کنبہ چار منزلہ مکان میں ایک ساتھ رہتا ہے جس میں لگ بھگ سو کمرے ہیں، یہ گھر سیاحوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے، جو ہر سال سینکڑوں سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتاہے۔
دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ چل بسے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
