ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا چھٹی کے روزبری امام میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار ، سرکاری اراضی واگزار

سی ڈی اے کا چھٹی کے روزبری امام میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار ، سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کا اسلام آباد کے علاقے بری امام میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، آپریشن کے دوران درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرتے ہوئے سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہفتہ کو تعطیل کے باوجود بری امام کے علاقے محلہ لس اور روملی میں قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کی۔ اس خصوصی آپریشن کے نتیجے میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی غرض سے نئی تعمیر ہونے والی 15 عدد کمرے اور متعدد چار دیواریاں بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا علاقہ مجسٹریٹ اور اسلام پولیس کی نفری بھی سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لیے موجود رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔