ہومپاکستانجنرل ندیم رضا کو اردن کے اعلی ترین اعزاز سے نوازدیا گیا

جنرل ندیم رضا کو اردن کے اعلی ترین اعزاز سے نوازدیا گیا

راولپنڈی ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ اردن، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم کی اردن کے ہم منصب میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران دفاعی تعاون،علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اپنے دورے کے دوران اردن کے ہم منصب میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات مختلف امور سمیت سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔ دونوں فریقوں نے سلامتی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی ماحول سمیت دلچسپی کے مختلف شعبوں پر غور کیا۔ جنرل یوسف نے دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان، اردن کے ساتھ فوجی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔جنرل ندیم رضا کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خدمات پر اردن کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا گیا اور یہ اعزاز اردن کے شاہ صدر شاہ عبداللہ دوئم کی جانب سے عطا کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور تربیتی مرکز میں اردن کی اسپیشل فورسز کی انسداد دہشتگردی کی مشق بھی دیکھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔