ہومپاکستان40لاکھ غریب خاندانوں کو سستے قرضے دیں گے ،شوکت ترین

40لاکھ غریب خاندانوں کو سستے قرضے دیں گے ،شوکت ترین

اسلام آباد،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ مالی سال 500 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کیا جائے گا۔اسلام آباد میںپوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے کل گروتھ بجٹ پیش کیا ہے اور ہمارا چیلنج گروتھ کو مستحکم کرنا ہے، برآمدات بڑھا کر ہمیں ڈالر کمانے ہیں، آئندہ مالی سال 500 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کریں گے جب کہ بجلی اور گیس کے بلوں کے ذریعے نان فائلر تک پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑے ریٹیلرز کی 1500 ارب کی سیل ہے، تمام بڑے اسٹورز پر سیلز ٹیکس لگانا ہے، صارفین پکی پرچی لیں گے تو انعام دیں گے، ترکی اور باقی ملکوں میں ایسی کامیاب اسکیمیں آئیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں 70 سال سے غریب کو قرضہ نہیں ملا اور تربیت نہیں ملی، 70 سال سے چھوٹے کاشت کار کو کچھ نہیں ملا، کمرشل بینکوں سے چھوٹے فلاحی بینکوں کو قرضے دیں گے، پہلے مرحلے میں 40 لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے اور چھوٹے کاشت کار کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیں گے جب کہ بینکوں کو چھوٹے کاشت کار اور غریبوں کی لسٹیں بھی دیں گے، اپنی چھت کے لیے 20 لاکھ روپے تک قرضہ دیں گے اور غریب کسان کو 5 لاکھ روپے تک قرضہ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فوڈ ڈیفیسٹ ملک بن چکا ہے، ہم جو چیزیں ایکسپورٹ کرتے تھے اب وہ امپورٹ کررہے ہیں، ہم دالیں، گندم اور چینی بھی امپورٹ کررہے ہیں، ہم نے اپنی فصلوں پر توجہ نہیں دی اب اس پر توجہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے قرض داروں سے 99 فیصد ریکوری کا تجربہ کرچکے، اخوت فاونڈیشن نے 150 ارب کا قرض دیا، اپنی چھت کیلئے 20 لاکھ روپے تک قرض فراہم کریں گے، ملک بھر میں صحت کارڈ فراہم کریں گے، پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مستقبل کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے، کاروبار کے آغاز کیلئے ہر خاندان کو 5 لاکھ روپے قرض دیں گے، مستحکم اور پائیدار ترقی کیلئے پیداوار بڑھانا بہت ضروری ہے، ایکسپورٹ کو بڑھا کرجی ڈی پی کا 20 فیصد کرنا ہوگا، بجٹ میں مختلف شعبوں کو ٹیکس میں رعایت فراہم کی، زراعت، انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکس کی رعایت دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔