ہومپاکستانکینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا،وزیراعظم عمران خان

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد،وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی برادری نفرت انگیز مواد، انتہاپسندی روکنے کیلئے اقدامات کرے، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں، اس حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا،کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز ویب سائٹس ہیں جو انسانوں میں نفرت پیدا کرتی ہیں، ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے، کینیڈا کے وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایا ہے، کینیڈین وزیراعظم اسلامو فوبیا سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں، اگر عالمی رہنما فیصلہ کریں ایکشن لینے کا تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا،عالمی برادری آن لائن نفرت انگیزمواد ،انتہاپسندی روکنے کے اقدامات کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔