ہومپاکستانآزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں ویکسی نیشن مہم تیزکرنے کافیصلہ

آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں ویکسی نیشن مہم تیزکرنے کافیصلہ

اسلام آباد،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں ویکسی نیشن مہم تیزکرنے کافیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ کہا کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت بڑے ویکسی نیشن سینٹر اور موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بنائے گی۔اسد عمرنے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے باعث مہم تیز کرنیکی ضرورت ہے اورگلگت بلتستان میں سیاحت کیباعث ویکسی نیشن تیز کرنا ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔