ہومبریکنگ نیوزکے پی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی کا نام فائنل

کے پی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی کا نام فائنل

پشاور(سب نیوز )خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے لیے ثریا بی بی کا نام فائنل کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں خاتون کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے جس وجہ سے ثریا بی بی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

ثریا بی بی پی کے 1 چترال سے جنرل نشست پر کامیاب ہوئیں ہیں، وہ تحریک انصاف مالاکنڈ خواتین ونگ کی نائب صدر اور سوشل ورکر بھی ہیں جب کہ ثریا بی بی نے عمرانیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔اس سے پہلے مہر تاج روغانی بھی ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی رہ چکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔