ہومٹاپ سٹوریایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے دائر کیے گئے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، احتساب عدالت کی جانب سے ریفرنس میں نامزد ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے ریفرنس کی آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5 گواہان بھی طلب کر لئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔