ہومبریکنگ نیوزنگران کابینہ کی مدت کے اختتام سے چند روز قبل وفاقی وزیر مستعفی

نگران کابینہ کی مدت کے اختتام سے چند روز قبل وفاقی وزیر مستعفی

اسلام آباد(سب نیوز )نگران حکومت کےآخری دنوں میں وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مستعفی ہوگئے۔ نگران وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مدد علی سندھی نے استعفی دے دیا،صدر مملکت نیوزیراعظم کی ایڈوائس پروزیر تعلیم کا استعفی منظور کرلیا۔مدد علی سندھی کو بطور وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ذمے داریوں سے فوری طور پر سبکدوش کردیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے مدد علی سندھی کے استعفی کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔