ہومپاکستانیواے ای کے شہر عجمان میں کیمیائی مصنوعات کے ڈپو میں آتشزدگی سے 9پاکستانی زخمی

یواے ای کے شہر عجمان میں کیمیائی مصنوعات کے ڈپو میں آتشزدگی سے 9پاکستانی زخمی

عجمان (آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان میں کیمیائی مصنوعات کے ڈپو میں آتشزدگی سے 9 پاکستانی زخمی ہوگئے ہیں

پاکستانی قونصل خانے کے مطابق عجمان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے چار زخمیوں کو ابتدائی طور پر عجمان کے خلیفہ بن زید ہسپتال لے جایا گیا گل داد ، نواب اور امام بخش کا تعلق ضلع بے نظیر آباد سندھ جبکہ اکرم کا ڈیرہ غازی خان پنجاب سے ہے امام بخش کو بعد میں شیخ شخبوت میڈیکل سٹی ابوظہبی منتقل کر دیا گیا ۔

اعجاز نامی زخمی شیخ زید اسپتال شارجہ، شاہد اور ظہور کویت اسپتال شارجہ جبکہ سکندر القاسمی اسپتال شارجہ میں داخل ہے پاکستانی قونصل خانے کے مطابق تمام زخمیوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جا رہی ہے قونصلیٹ جنرل دبئی کے ویلفیئر ونگ نے اسپتالوں کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی۔ پاکستانی قونصل جنرل دبئی حسین محمد تحقیقات کیلئے پاکستانی مشن عجمان پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔