اسلام آباد(آئی پی ایس )پاسورٹ حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاونٹر ہفتے اوراتوارکو بھی کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کانٹر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2 سے 31 مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاونٹر کھلے رہیں گے ، عوام پاسپورٹ کیلئے چھٹی کے روز بھی 9 سے 1 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔
