ہومدنیابھارت: ایک روز میں 6148کورونا مریض دم توڑ گئے

بھارت: ایک روز میں 6148کورونا مریض دم توڑ گئے

نئی دہلی ، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے 6148 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ ایک روز کے دوران اموات کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ یومیہ اموات ہیں۔بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نتیجے میں 6148ہلاکتیں رپورٹ کی گئیں۔ یہ دنیا بھر میں اس وبا کے دوران کسی ملک میں یومیہ ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ بھارتی ریاست بہار کی جانب سے کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پر کی گئی نظرثانی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ریاست میں ان ہلاکتوں کو بھی اموات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جو گھروں یا نجی ہسپتالوں میں ہوئیں۔ بہار کے محکمہ صحت نے گزشتہ روز اسی تناظر میں ہلاکتوں کی تعداد میں نظرثانی شدہ اعداد و شمار جاری کیے تھے۔ اس سے قبل امریکا میں12فروری کو ایک روز میں 5444 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔