ہومشوبزبشری انصاری کے جنت مرزا کو جاہل کہنے پر عمر بٹ بھی میدان میں آگئے

بشری انصاری کے جنت مرزا کو جاہل کہنے پر عمر بٹ بھی میدان میں آگئے

کراچی ، معروف اداکارہ بشری انصاری اور ٹک ٹاکر جنت مرزا کے درمیان سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے جس میں بشری انصاری نے سوشل میڈیا اسٹارز کو ‘جاہل’ قرار دیا تو وہیں جنت مرزا نے سینئر اداکارہ کو اماں جی کہہ کر مخاطب کیا اور ساتھ ہی تنقید سے پہلے حقیقت جاننے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ نے بھی سینئر اداکارہ بشری انصاری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر عمر بٹ کا ایک ویڈیو پیغام خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اداکارہ بشری انصاری کو جنت مرزا کو جاہل اسٹار قرار کہنے پر باتیں سناتے دیکھا جاسکتا ہے۔عمر بٹ نے اپنے پیغام میں بشری انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے آپ میں اخلاقیات کی کمی ہے، آپ میں تمیز ہی نہیں ہے، آج آپ نے ثابت کردیا کہ آپ واقعی ایک جاہل ترین عورت ہیں۔عمر بٹ نے کہا کہ آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ کسی کو ایسا کہیں کہیں یا پھر کہیں کہ آپ مرجائیں یا آپ کا خاندان اجڑ جائے، آپ تھوڑا سا تمیز سیکھ لیں، ہم سمیت سب کے لیے اچھا ہوجائے گا۔جنت کے منگیتر کا کہنا تھا کہ جہاں انسان سے غلطی ہو اسے معافی مانگ لینی چاہیے، جنت سے غلطی ہوئی تھی اس نے معافی مانگ لی تھی اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اتنی آسانی سے نکل جائیں گی تو ایسا نہیں ہے، جنت نے غلطی کی تھی اس نے معافی مانگی آپ کو بھی معافی مانگنی پڑے گی۔عمر بٹ نے مزید کہا کہ ہم بھی انسان ہیں اور ہمیں بھی برا لگتا ہے، آپ کو معافی مانگنی چاہیے اور جتنی جلدی معافی مانگ لیں اتنا اچھا ہوگا۔ایک ویڈیو بیان میں جنت مرزا نے پورے واقعے سے متعلق تفصیلی بیان دیا جس کے مطابق انہیں پی آر پیکج کے طور پر ایک چین موصول ہوئی تھی جسے انہوں نے پہن کر ٹک ٹاک بنائی۔جنت مرزا کے بقول انہیں سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس سے اندازہ ہوا کہ اس چین کے ساتھ مسیحیوں کی مقدس علامت ‘صلیب’ منسلک ہے، جس پر انہوں نے سب سے معافی مانگی۔واضح رہے کہ جنت مرزا نے مذکورہ چین اپنی پتلون پر لگائی ہوئی تھی جس کے خلاف مسیحی برادری کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی گئی تھی۔مذکورہ درخواست کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بشری انصاری نے لکھا تھا کہ ‘ان جاہل اسٹارز کو نہ اسلام کا پتا نہ کسی اور مذہب کا’۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔